قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد رمضان کو ایک مرتبہ پھر چین کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ چین کی حکومت نے محمد رمضان کو دوسری مرتبہ اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی تربیت کے لیے ذمہ داری ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے قومی جذبہ کے تحت دوست ملک کی پیش کش قبول کرلی۔ چینی حکومت اور محمد رمضان کے درمیان ایک سالہ مدت کے لیے بطور ہیڈ کوچ ذمہ داری ادا کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ محمد رمضان 2023 میں چین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔