نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ جس کے بعد مذکورہ چینل ٹرمپ کو 15 ملین ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوز چینل اے بی سی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ اینکر جارج اسٹیفانوپولس کے منفی تبصروں کے بعد کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اینکر جارج اسٹیفانوپولس نے امریکی نمائندہ نینسی میس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپ کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
امریکی جریدے نے ٹرمپ کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا
تاہم اب جب ادارہ ٹرمپ پر عائد الزام ثابت نہیں کر سکا تو اس کے ہرجانے کے طور پر وہ ’صدارتی فاؤنڈیشن اور میوزیم‘ کے لیے وقف فنڈ میں 15 ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا پابند ہوگا۔
ٹرمپ کا امریکا میں پیدا ہونے والے غیرملکیوں کی شہریت ختم کرنے کا اعلان
ٹرمپ نے امریکا کے نیٹو چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
عدالتی فیصلے کے مطابق 15 ملین ڈالر کی خطیر رقم کی بطور ہرجانہ بھرنے کے علاوہ مذکورہ اے بی سی نیوز بطور ادارہ اور اینکر اور اسٹیفانوپولوس سرعام معافی بھی مانگنے کے پابند ہوں گے۔
علاوہ ازیں براڈکاسٹر کیس فیس کی مدد میں بھی ایک ملین ڈالر اضافی بھرے گا۔