اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا، افراط زر میں نمایاں کمی کے پیش نظر شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
سولہ دسمبر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا۔ معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
دوسری جانب صنعت کار پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنیادی شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
ایک سروے کے مطابق اکہتر فیصد افراد پالیسی ریٹ میں کم از کم دو فیصد کمی کی توقع کر رہے ہیں، تاہم، انتیس فیصد کا خیال ہے کہ شرح سود میں پچاس سے ایک سو پچاس بیسز پوائنٹس کمی ہوگی۔
اکہتر سے تریسٹھ فیصد کو شرح سود میں دو فیصد، تیس فیصد کی رائے میں ڈھائی فیصد جبکہ سات فیصد کو ڈھائی فیصد سے زائد کمی کی امید ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو گیا
جون دوہزار چوبیس کے بعد سے مسلسل چار اجلاس میں شرح سود میں سات فیصد کمی کی جا چکی ہے۔
نومبر میں افراط زر چار اعشاریہ نو فیصد پر آگئی تھی، جو اٹہتر ماہ کی کم ترین سطح ہے۔