Aaj Logo

شائع 15 دسمبر 2024 08:50am

جوڈیشل کمپلیکس کے قریب فائرنگ، وکیل جاں بحق

چونیاں میں نیو جوڈیشل کمپلیکس کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے چونیاں بار کے وکیل سردار اقبال جمیل ڈوگر جاں بحق جبکہ ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی کو تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار نامزد اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔

چونیاں بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب واردات کے خلاف مین شاہراہ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Read Comments