سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
جاری شیڈول کے مطابق صارفین کو دن بھر کے 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی تاکہ گیس کی مکمل دباؤ کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو روزمرہ امور، خاص طور پر کھانا پکانے کی منصوبہ بندی کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
گیس کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6 سے 9 بجے، دوپہر 12 سے 2 بجے ، جبکہ شام 6 سے 9 بجے تک ہوگی۔
ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق حکومت کی ہدایات پر گیس فراہمی کے اوقات کو تبدیل کیا گیا۔ مذکورہ اوقات میں تمام علاقوں میں گیس مکمل دباؤ کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مطابق موسم سرما میں گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔