Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2024 10:00pm

خلیل الرحمان قمر معمولی لکھاری، ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی، نادیہ افگن

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر معمولی لکھاری ہیں، میں ان کی حرکتوں کی وجہ سے اُن کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔

اداکارہ نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خلیل الرحمان عجیب شخصیت کے مالک ہیں، میں ان کے ساتھ کسی ڈرامے میں کام نہیں کروں گی۔

انہوں نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 25 سال قبل میں ڈرامہ انڈسٹری میں نئی آئی تھی، ایک دن ثمینہ آپا (سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد) کے ساتھ اسٹوڈیو گئی، وہ مجھے کمرے میں بٹھا کر کسی کام کے لئے باہر چلی گئیں۔

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز کا انکشاف

نادیہ افگن نے بتایا کہ کمرے میں صوفے پر پاؤں رکھے ایک شخص بیٹھا سگریٹ پی رہا تھا، میں نے اسے سلام کیا تو اُس نے جواب میں پوچھا، آپ کون ہو؟ اور یہاں کام کے لئے آئی ہو؟

فنکارہ نے اپنی گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ میں نے ثمینہ آپا(سینیئر اداکارہ) سے پوچھا یہ کون صاحب ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرامہ رائٹر ہیں۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کا کیس، 12 ملزمان پر فرد جرم عائد

سینیئر اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس دن سوچ لیا تھا کہ جس شخص کو بیٹھنے کی بھی تمیز نہیں ہے، وہ اچھا لکھاری کیسے ہوسکتا ہے ؟ میں اس کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔

نادیہ افگن نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر بڑے رائٹر نہیں، جو ڈراموں یا فلموں کے لئے کچھ لاجواب تحریر کرسکتے ہوں۔

Read Comments