پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کا دروازہ کھولا ہے، ہم نے مذاکرات کیلئے کسی سے کوئی درخواست نہیں کی۔
آج ٹی وی کے پروگرام ’روبرو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے، 24،25 اور 26 نومبرکے واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات سے قبل ہمارا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام بے گناہ رہنمائوں اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔
ریاست بغاوت پر اکسا رہی ہے، گولی کا جواب گولی سے دیں گے، علی امین گنڈاپور
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات میں شرائط نہیں رکھی جاتیں، اگر پہلے سے شرائط رکھ دی جائیں تو بات چیت میں کامیابی نہیں ہوتی، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ مسائل میز پر بیٹھ کر ہی حل ہوتے ہیں۔
پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی، سینیٹرعرفان صدیقی
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرائط کے بغیر مذاکرات کے لئے بیٹھنا چاہیے، حکومت اور پی ٹی آئی کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔