Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2024 06:09pm

کراچی : ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی میں 3 مختلف ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے، حادثات نیٹی جیٹی پل ، بن قاسم ٹاؤن اور ماڑی پور روڈ پر پیش آئے، کورنگی میں لفٹ سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ماڑی پور روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر بچی جاں بحق ہوگئی، جاں بحق11 سالہ یاسرہ کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں زخمیوں نے دم توڑ دیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اسد اور ساحل کے نام سے ہوئی، ان کی عمریں 18 سال کے قریب ہیں، پولیس نے ٹرک و ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔

ادھر بن قاسم گھگر پھاٹک کے قریب ٹرک اور رکشہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق پوگیا، جبکہ خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی کمپنی میں دوران کام لفٹ سے گر کر وسیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

Read Comments