Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2024 03:12pm

مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کی ایڈوائس ارسال، مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھیج دی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن 11 بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہے جس میں مدارس کی رجسٹریشن سمیت 8 بلز کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی (ف) کی مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے مدارس بل پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اور صدر آصف زرداری نے بل کو اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔

Read Comments