صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کا کا کہنا ہے کہ دورہ چین کے موقع پر محکمہ صنعت و تجارت اور چین کی کمپنی کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت چین کی کمپنی پنجاب میں موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔
چوہدری شافع کا کہنا ہے کہ چین کی کمپنی کو کارخانہ لگانے کے لئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کا بہترین وقت اور سازگار ماحول موجود ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے شینزین میں موبائل کمپنی کے پلانٹ کا دورہ بھی کیا اور موبائل کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔
کمپنی کے سی ای او نے انہیں موبائل کی تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے کمپنی کے دیگر حکام سے ملاقات بھی کی۔