پاکستانی وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی ہے۔ وفد میں شامل سینیٹر نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے خوشخبری دی ہے۔
پاکستانی وفد وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سرگرم ہے۔
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ پھر جنسی زیادتی کا انکشاف
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد نے ڈاکٹڑ عافیہ صدیقی کے علاوہ امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے خط میں حکومتی غلطی، بہن کی نشان دہی
رپورٹ کے مطابق وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے اس حوالے سے بتایا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی۔ امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرلے گی۔
عافیہ صدیقی کو امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق 2 سوالات کے جواب طلب
سینیٹر بشریٰ انجم کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کا کیس عالمی سطح پر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، عافیہ نے ملاقات میں بتایا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنے کی امید ہے۔