Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2024 08:11am

شام میں آئین معطل، روس نے ملک کو گندم کی سپلائی روک دی

شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے پر جشن کا سماں ہے، ہزاروں شہریوں نے دمشق کی تاریخی امیہ مسجد میں تیرہ سال بعد نمازہ جمعہ ادا کی ہے۔ عبوری وزیراعظم سمیت شامی شہریوں نے بشارالاسد حکومت کے خاتمے پر شکر ادا کیا۔

شام کی نئی حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو تین ماہ کے لیے معطل کردیا ہے، اب عبوری انتظامیہ تمام معاملات دیکھے گی۔

شام کے عقوبت خانوں میں انسانیت سوز مطالم ڈھائے جاتے رہا، عالمی نشریاتی ادارے کی تصدیق

شام کی صورتحال پر اردن میں امریکا، یورپی ممالک اور عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی آج ہوگا۔

قطر اپنا پہلا سرکاری وفد آج دمشق بھیجے گا۔ قطری حکام کے مطابق وفد شام کی عبوری حکومت سے ملاقات کرے گا۔

قطر کا شام میں سفارت خانہ جولائی 2011 سے بند ہے۔

گمنامی کی زندگی بشارالاسد کی منتظر

دوسری جانب عدم ادائیگی پر روس نے گندم کی سپلائی روک دی ہے، ساٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم لے جانے والے دو جہاز شام نہیں پہنچ سکے۔

Read Comments