Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2024 09:37pm

جنرل فیض کو کورٹ مارشل میں سزا ہوگی، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی تمام ثبوتوں کے بعد چارج شیٹ کرتی ہے، جنرل فیض کو کورٹ مارشل میں سزا بھی ہوگی، ہمیں دعا کرنا چاہیے کہ انہیں سزائے موت نہ ہو، لگتا ہے شہداء کی آڑ میں سول نافرمانی مؤخر کردی جائے گی۔

آج نیوزکے پروگرام ’روبرو‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کو غداری کی گئی، کچھ لوگوں نے عمران خان کی آڈیوز اور میسجز کے ثبوت دے دیئے ہیں، پہلے ہی کہا تھا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل پر حیرت نہیں ہوگی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پشاور دھرنے کے وقت وہاں کے کور کمانڈر فیض حمید تھے، جنرل فیض نے کوئی بھی کام اکیلے نہیں کیا، انہوں نے صرف مہرے کا کام سرانجام دیا۔

پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی، سینیٹرعرفان صدیقی

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں واحد آدمی تھا جو جنرل (ر) فیض حمید کے قابو نہیں آیا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی گردن بچے گی تو یہ بھی بچیں گے، جنرل فیض کو سزا ہوئی تو کوئی نہیں بچے گا، پوری پی ٹی آئی انہیں بچانے میں لگی ہے۔

سابق وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ عمران خان نے خود کو گولی نہیں لگوائی تھی، بانی پی ٹی آئی پر حملے کا کس، کس کو فائدہ ہوا سب کو معلوم ہے، ایک آدمی جیل میں اور باقی سب اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے گفتگو کے دوران مزید ملک میں سیاست کا یہاں تک آجانا ہماری بدقسمتی ہے، ہمیں اپنے رویے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

جعلی حکومت کا عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا مدرسہ بل پر مؤقف بالکل درست ہے، نوازشریف کو اس معاملے پر بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Read Comments