Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2024 06:27pm

دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملہ، حکومت اور جے یو آئی کے رابطے جاری

دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملہ پر حکومت اور جے یو آئی کے رابطے جاری ہیں.

ذرائع کے مطابق دینی مدارس رجسٹریشن کے معاملے میں حکومت اور جے یو آئی میں مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس17دسمبرکےبعد بلایا جائے گا۔

جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن پروفاق المدارس سےمشاورت ضروری ہے، وفاق المدارس اورتنظیم المدارس کےمشاورتی اجلاس بلانےکی تجویززیرغور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں تنظیمات کا اجلاس17 دسمبرکواسلام آباد میں بلانے کی تجویز زیرغور ہے، مشاورت کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی حلقوں کی جانب سے جے یو آئی کو دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

Read Comments