Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2024 09:31am

سوات میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید، ملزم مارا گیا

خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے مینگورہ شہر میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر (ایس ایچ او) شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا اور دوسرا فرار ہوگیا۔

سوات کے تھانہ بنڑ کی حدود پیپلز چوک اباسین مارکیٹ کے قریب پولیس ٹیم پر منشیات فروشوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ منگلور انسپکٹر رحیم خان شہید ہوگئے۔

فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل عطاء اللہ شاہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

شکارپور: کچے میں 2 گروپوں میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک منشیات فروش ہلاک ہو گیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شریف سکنہ ولد بنجوٹ منگلور سے ہوئی ہے، وہ منشیات فروشی میں ملوث تھا اور پولیس کو اس کی تلاش تھی۔

Read Comments