Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2024 08:38am

روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ پاگل پن ہے، ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے روس پر امریکی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس پر ٹرمپ نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین امریکی میزائل استعمال کر رہا ہے یہ پاگل پن ہے، یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی کو تبدیل کریں گے ہم یوکرین روس جنگ کو بڑھا رہے ہیں اور صورتحال مزید خراب کر رہے ہیں۔

صدر بائیڈن نے ایک دن میں 1500 قیدیوں کی سزائیں ختم کردیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ میرے پاس جنگ ختم کرنے کا اچھا منصوبہ ہے، ابھی ظاہرنہیں کرسکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔

امریکی جریدے نے ٹرمپ کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا

ادھر عالمی شہرت یافتہ امریکی جریدے ٹائم نے دوسری بار امریکا کا صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ایئر (سال کی شخصیت) قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفت روزہ ٹائم نے دوسری بار سال کی شخصیت قرار دیا ہے۔ پہلی بار 2016 میں سال کی شخصیت قرار دیا تھا۔ کاروباری دنیا سے سیاست کی طرف آنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو سال کی شخصیت قرار دینا اُن کی بے مثالی سیاسی کارکردگی کو بھرپور خراجِ تحسین ہے۔

Read Comments