Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2024 08:50am

ملک میں بارش اور شدید برفباری سے سردی میں اضافہ، شاہراہ قراقرم بند

ملک میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، شمالی علاقوں میں بارش اور شدید برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

وادی ہنزہ میں شاہراہ قراقرم بند ہوگئی، کوئٹہ، اسکردو، مالم جبہ، چترال اور دیر میں پارہ منفی 4 تک گر گیا جبکہ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، پہاڑوں پر 2 فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری جاری ہے، ضلع استور میں برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوگیا جبکہ خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں برف باری ہوئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا۔

ملک میں سردی کے ڈیرے، پہاڑوں پر برفباری، غذر میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں

رواں موسم سرما میں معمول سے کم یا زیادہ بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر قائد میں پارہ 11 ڈگری تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، سردی کی موجودہ لہر 15 دسمبر تک برقرار رہے گی جبکہ کشمیر اور گلگت میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ادھر پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور کا آج پہلا نمبر ہے، جہاں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments