Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2024 10:06pm

مذاکرات فیض حمید بچاؤ پروگرام ہے، طلال چوہدری پی ٹی آئی پر پھٹ پڑے

فیض حمید کو بچانے کے لیے یہ مذاکرات کر رہے ہیں، لیگی رہنما طلال چوہدری سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پھٹ پڑے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ میثاق معیشت کی دعوت پر پی ٹی آئی نے انکار کیا تھا، کس بات کی مفاہمت، یہ پہلے اپنا رویہ تو دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی جو جادو دکھایا کرتی تھی اس کے پیچھے جادو فیض حمید کا ہوتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا۔

Read Comments