وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔
وزیر توانائی نے خطوط میں لکھا ہے کہ بجلی چوری، واجب الادا بلوں کی وصولی پرتوجہ دی جا رہی ہے، وزرائےاعلیٰ سے فوری بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے خط میں توجہ دلائی کہ واجب الادا بجلی بلوں کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات متاثر ہو رہی ہیں، صوبوں کے مختلف محکمے بجلی بلوں کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں۔
انہوں نے خط میں توجہ دلائی کہ بجلی چوری کے باعث وصولی نقصان سے شکایات کا بوجھ اور صارفین پربجلی کی زائد قیمتوں کی ادائیگی کا باعث بنتا ہے، جو گھریلو صارفین کی زندگی کو متاثر کرتا ہے اور قومی خزانے پر بھی بوجھ پڑتا ہے ۔