انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت کی ، آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے۔
عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز کا انکشاف
یاد رہے کہ رواں بر س جولا ئی میں معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر بھی ہنی ٹریپ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، آمنہ عروج نامی خاتون نے خلیل الرحمان کو گھربلا کر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں لوٹ لیا تھا۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرکوآمنہ عروج نامی خاتون نے ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیکراپنے گھر بلایا۔ خلیل الرحمان کمرے میں بیٹھے ہی تھے کہ 7 سے 8 مسلح افراد داخل ہوئے۔ان کی آنکھوں پرپٹی باندھی اورتشدد کا نشانہ بنایا۔
ہنی ٹریپ معاملہ: خلیل الرحمان قمر کی نازیبا اور ملزمان کی پلاننگ کی ویڈیوز وائرل
ملزمان نے خلیل الرحمان کوگاڑی میں بیٹھایا اورایک کروڑ روپےکا مطالبہ کیا۔ گن پوائنٹ پران سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزاربھی نکلوالے گئے۔ ان سے نقدی، پرس، موبائل اور قیمتی گھڑی بھی چھین لی گئی تھی۔
ایف آئی آرکے مطابق خلیل الرحمان کوکہا گیا کہ تمھیں مارنےکا حکم ہے۔ کلمہ پڑھ لو اورایک فائرپاؤں کےقریب مارا گیا۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون سمیت چار ملزمان کو پکڑ ا تھا جبکہ استعمال کی گئی گاڑی بھی برآمد کی تھی۔