Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2024 02:49pm

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 971 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور سونا 23 ڈالر اضافے سے 2716 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3450 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Read Comments