کسٹمر سروس کی سروس کے لیے سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو اسٹاف کی ٹریننگ کے وقت انہیں ڈانٹنے کیساتھ انہیں گالیاں بھی دے گا۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق روبوٹ کو خاص طور کسٹمر سروس کے کارکنوں پر غصہ کرنے اور چیخنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو سخت زبان کا استعمال کرتے ہوئے انہیں مشکل شکایات سے نمٹنے کی مشق کرنے میں مدد کرے گا۔
یہ سوشل روبوٹ امریکی کمپنی فرہٹ روبوٹکس اور آڈیرنگ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو لوگوں کی آوازوں کو پہچاننے اور اس کا جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے۔
چھوٹے روبوٹ نے 12 بڑے روبوٹس کو راتوں رات اغوا کرلیا، ویڈیو وائرل
اس کا مطلب ہے کہ یہ لوگوں کے موڈ پر ردعمل ظاہر کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ روبوٹ کو مزید تلخ زبان استعمال کرنے اور اور غصے دلانے جیسے پروگرام کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آنکھ مارنے والے بدتمیز روبوٹ نے میزبانوں کو پریشان کردیا
فرہٹ روبوٹکس کے ڈائریکٹر بزنس لوئس سیمونیڈس نے کہا کہ آپ کو روبوٹ سے اسی طرح گفتگو کرنے کے قابل ہونا چاہیے جیسا کہ آپ اپنے کسی دوست سے کرتے ہیں۔