Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2024 01:09pm

روس نے دنیا کے دو جدید ترین جہازوں ’ایف 22‘ اور ’ایف 35‘ کا توڑ نکال لیا، امریکا کے کانپیں ٹانگنے لگیں

روس کی دفاعی کمپنی ’روسوبورون ایکسپورٹ‘ کی جانب سے ایک ایسا سسٹم تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں جان کر امریکا کے ہوش اڑ گئے۔

روس نے دنیا کے دو جدید ترین جہازوں ’ایف 22‘ اور ایف 35’ کا توڑ نکال لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی دفاعی کمپنی روسوبورون ایکسپورٹ نے ایک نئے طیارہ شکن میزائل سسٹم کا اعلان کیا ہے جس کا نام Buk-M3 Viking ہے۔

لندن 9 منٹ میں امریکی اڈے 5 منٹ میں تباہ، روس اپنا نیا خوفناک میزائل کہاں تعینات کر رہا ہے؟

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ نظام جدید خطرات سے دفاع کرنے کا صلاحیت رکھتا ہے، اسے جدید امریکی فضائیہ کے ایف 22 Raptor اور ایف 35 Lightning II سے مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بک- ایم تھری وائکنگ کو الماز انٹی نامی کمپنی نے تخلیق کیا، جس نے ایس- 400 ایئر ڈیفنس سسٹم بنایا تھا۔

Buk-M3 وائکنگ سٹیم کیسے کام کرے گا؟

Buk-M3 وائکنگ روس کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کا نیا ورژن ہے۔ اس میں بہتر ریڈار، رہنمائی اور کنٹرول سسٹم جیسی جدید خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ یہ نظام کئی قسم کے جدید خطرات سے نمٹ سکتا ہے، بشمول اسٹیلتھ طیارے، میزائل، ڈرون وغیرہ۔ یہ ایک مضبوط فضائی دفاعی نیٹ ورک بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کو یکجا کرتا ہے۔

روس کا اپنے کئی علاقوں کو دنیا کے انٹرنیٹ سے کاٹنے کا تجربہ، وی پی اینز بھی ناکام

روس کا جدید سسٹم وائکنگ روس کے بَک سیریز کے میزائل دفاعی نظام کا تازہ ترین ورژن ہے۔

یہ دفائی نظام 9A317M لانچر استعمال کرتا ہے جو چھ میزائل لے جا سکتا ہے۔ ان میزائلوں میں جدید گائیڈ سسٹم نصب ہے، جس کی مدد سے وہ ایک ہی وقت میں متعدد اہداف کا درست نشانہ بنا کر انہیں تباہ کر سکتا ہے۔

دفائی سسٹم بک ایم تھری کا ہر لانچر اپنے طور پر چھ اشیاء کو نشانہ بنا سکتا ہے، جو پرانے ماڈلز سے بہت زیادہ بہتر ہے۔ Buk-M3 سسٹم 70 کلومیٹر دور تک کے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور 2.5 سے 70 کلومیٹر کی حدود میں کسی بھی قسم کے طیارے یا میزائل کو تباہ کر سکتا ہے۔

معزول شامی صدر کو انتہائی محفوظ طریقے سے روس منتقل کیا گیا

اس کے علاوہ Buk-M3 سسٹم میں ایک طاقتور ریڈار سسٹم نصب کیا گیا ہے جو ایک ہی وقت میں ہوا میں 100 سے زائد اہداف کا سراغ لگا سکتا ہے۔ اس میں اسٹیلتھ فائٹر جیٹ جیسے مشکل اہداف کا پتہ لگانے کا سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے۔

بَک ایم 3 وائکنگ کے پاس ایک خاص طریقہ کار ہے جو F-35 اور F-22 جیسے تھنڈر طیاروں کا سراغ لگا سکتا ہے اور ان سے دفاع کر سکتا ہے۔

روس کی فوج نے 2016 میں Buk-M3 فضائی دفاعی نظام کا استعمال شروع کیا تھا۔ یہ ایس- 300 وی ایم جیسے دوسرے روسی دفاعی نظام کے ساتھ مل کر بھی کام کر سکتا ہے۔

Read Comments