Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2024 11:33am

’بورنگ رشتے دار، پھڈے باز پھوپھا پھوپھی‘، شادی کا سچائی سے بھرا دعوت نامہ وائرل

عام طور پر شادی کے دعوت ناموں میں دلہا دلہن کا نام، ولدیت، مقام، دن اور کھانے کا ٹائم درج ہوتا ہے مگر اب ایک ایسا شادی کارڈ وائرل ہو رہا ہے جس نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا، جسے سچائی سے بھرا دعوت نامہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کارڈ پر مہمانوں کو مدعو کرنے سے قبل ان کے لیے کچھ گائیڈ لائنز درج کی گئی ہیں۔ ابتدائی پیغام پڑھ کر ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس کارڈ کی خاص توجہ حاصل کی۔

وائرل شادی کارڈ میں سب سے اوپر لکھا گیا کہ تقریب میں آپ کی موجودگی بہت ضروری ہے کیونکہ اگر آپ نہ آئے تو کھانے کی برائی کون کرے گا؟

کارڈ میں دولہا اور دلہن کی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ دلہن کو شرما جی کی بیٹی کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جن کے نام کے نیچے لکھا گیا کہ ’پڑھائی میں تیز‘۔ جبکہ دولہا کو گوپال جی کے بیٹے کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، جس نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے لیکن اب وہ ایک دکان چلاتے ہیں۔ شادی کی تاریخ کو مزاحیہ انداز میں تین پنڈتوں کے منتخب کردہ ایک خاص دن کے طور پر بیان کیا گیا، آگے لکھا گیا کہ ٹنکو کے امتحان بھی ختم ہو رہے ہیں اس دن۔

امتحانی پرچے کی تھیم پر مبنی بھارتی جوڑے کا دلچسپ شادی کارڈ

مزاحیہ طور پر دعوت نامے میں لکھا گیا کہ استقبالیہ کا ڈراما دیکھنے ضرور آئیں۔

کارڈ میں شرارتی بچوں کے والدین سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، یہ کہتے ہوئے کہ مہنگا اسٹیج کوئی کھیل کا میدان نہیں ہے۔ ساتھ میں یہ بھی لکھ دیا گیا کہ جاتے وقت پھوپھا جی سے ضرور مل کر جائیں ورنہ ان کا منہ گول گپے جیسا پھول جاتا ہے۔

انوکھا ’ترقی پسند‘ بھارتی قبیلہ، جہاں خواتین شادی کے بنا ہی بن جاتی ہیں ماں

کارڈ کے سب کے آخر میں کھانے سے متعلق لکھا گیا کہ کھانا کھا کر ضرور جانا، پر صرف ایک بار کیونکہ ایک پلیٹ کا ریٹ 2000 روپے ہے۔

شادی کا یہ دعوت نامہ سوشل میڈیا صارفین کیلئے مزاحیہ اور حقیقت پسندانہ ثابت ہوا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’میرے بیٹے کی شادی رواں برس 24 جنوری کو ہوئی، اگر میں نے یہ کارڈ پہلے دیکھ لیا ہوتا تو میں بھی اس طرح کا شادی کارڈ ضرور چھپواتا۔

Read Comments