مشہور بھارتی کامیڈین سنیل پال اغوا کیس کی تازہ ترین پیش رفت کے مطابق اتر پر دیش پولیس نے اغوا کاروں میں سے دو کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی کامیڈین اس وقت زندگی کے خطرناک تجربے سے گذرے تھے جب انہیں ہریدوار میں سالگرہ کی تقریب میں پرفارم کرنے کے بہانے بلا کر اغوا کر لیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے سنیل پال سے بیس لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیاتھا۔
سنیل پال کے بعد ایک اور بھارتی اداکار اغوا، 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سنیل کے اغوا میں ملوث ملزمان کو اسوقت پکڑ لیا تھا جب وہ میرٹھ میں ایک دوکان سے زیورات خرید رہے تھے، وہ یہ زیورات سنیل پال کی رقم سے خرید رہے تھے جوانہوں نے تاوان کے طور پر لیے تھے۔
دھوکہ دہی کا الزام، دھرمیندر کی عدالت طلبی
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر 2024 کی رات کو یو پی پولیس نےبجنور کے دو درجن سے زیادہ علاقوں میں چھاپہ مارا اور تاوان وصول کرنے اور اغوا کے ریکیٹ کا حصہ ہونے کے شبے میں ایک درجن لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔
گرفتار ملزمان لاوی پال اور ارجن کماول یوپی کے علاقے بجنور کے رہنے والے ہیں۔
میرٹھ کے ایس ایس پی نے ایک پریس بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا پولیس نے میرٹھ کے دو جیولرز کے اکاؤنٹس منجمد کردیے جہاں اغوا کاروں نے مبینہ طور پر تاوان کی رقم کا استعمال کرتے ہوئے زیورات خریدے تھے، ہم نے تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے زیورات کی دکان سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا ہے اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں میرٹھ میں زیورات کی دکان پر آنے والے ان دو افراد کو دیکھا گیا جن پر والے کامیڈین کو اغوا کرنے کا الزام تھا۔ تفتیش ابھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل، بالی وڈ شادیوں کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران، سنیل کو ایک پیغام موصول ہوا تھا کہ کس طرح انہیں 20 لاکھ روپے تاوان دینے کے لیے دھمکایا گیا انہیں یہ بھی اندازہ نہیں تھا کہ اغوا کے بعد انہیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔ اغوا کاروں نے سنیل سے 8 لاکھ روپے تاوان کے طور پر وصول کیے اور رہا کردیا اغوا کاروں نے بھارتی کامیڈین کو ممبئی لوٹنے لے لیے 20,000 سے واپسی کا ٹکٹ بھی بک کروا کر دیا تھا۔