Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2024 10:35am

ایلون مسک نے وہ کر دکھایا جو دنیا کا کوئی دولت مند آج تک نہ کرسکا

ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ایک اور قابل ذکر سنگ میل حاصل کر لیا۔ انہوں نے وہ کر دکھایا جو دنیا کا کوئی دولت مند آج تک نہ کرسکا

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسلا، اسٹار لنک، نیورالنک اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی دولت 400 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق وہ تاریخ میں اس رقم تک پہنچنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسک کی دولت میں تقریباً 20 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ یہ ایک بڑی ڈیل کی وجہ سے ہوا جس سے ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی مالیت تقریباً 350 بلین ڈالر ہوگئی۔

سنگاپور مٹنے والا ہے، ایلون مسک کی بڑی پیش گوئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپیس ایکس اور اس کے سرمایہ کاروں نے 1.25 بلین ڈالر کے حصص خریدے، جس کے باعث مسک کی دولت میں اتنا بڑا اضافہ ہوا۔

وہیں ان کی ایک اور کمپنی ٹیسلا بھی ایلون کی دولت میں اضافے کا سبب قرار دی گئی ہے۔

ایلون مسک کے اسٹار شپ کی ٹیسٹ فلائٹ پر کیلے کا اسٹیکر کیوں؟ وجہ حیران کن

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت 424.77 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچی، جس سے ظاہر ہوا کہ سرمایہ کار کمپنی پر زیادہ پر اعتماد کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کی کامیاب کے ساتھ ہی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے

مزید برآں، مسک کی مصنوعی ذہانت والی کمپنی، ایکس اے آئی کی نومبر میں مالیت 50 بلین ڈالر تھی، جو ان کی سابقہ ​​قیمت سے دوگنی تھی۔

مسک کی دولت اور ٹرمپ کی فتح

گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ایلون مسک کے کاروبار کو بڑا فروغ ملا۔ مسک نے کھل کر ٹرمپ کی حمایت کی، جس نے لوگوں کو ان کی کمپنیوں کے بارے میں زیادہ پر امید بنایا۔

Read Comments