Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2024 09:59am

انشورنس کمپنی کے سربراہ کے مبینہ قاتل کو بچانے کیلئے لوگ چندہ جمع کرنے لگے

ہیلتھ انشورنس کمپنی کے سی ای او کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے 26 سالہ شخص کو بچانے کے لیے عوام نے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم لوئیگی منگیون پر 4 دسمبر کو مین ہٹن کے ایک ہوٹل کے باہر یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تھامسن دو بچوں کا باپ تھا۔ ان پر حملہ ایک انڈسٹری کانفرنس سے قبل کیا گیا اور حملہ آور کی پانچ دن تک تلاش جاری رہی، جس نے ماسک پہن رکھا تھا، اس وقت وہ پولیس کی حراست میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کو بچانے کے لیے ایک ہزار سے زائد افراد نے آن لائن اس کے قانونی دفاعی فنڈ میں عطیہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ بہت سے افراد نے اس کی حمایت میں پیغامات بھی چھوڑے ہیں۔

فقیر کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے فراڈ کے مقدمے پر جج حیران

اگرچہ بہت سے لوگوں نے لوئیگی منگیون کے جرم پر تنقید کی تاہم اکثر شہری حیران کن طور پر شوٹر کو ایک قسم کے ہیرو اور مشہور شخصیت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد بھی بہت سے لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

دن کے 14 گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن کام کی تجویز دینے والے باس کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

رپورٹ کے مطابق فنڈ ریزنگ سائٹس پر پیغامات کی بھرمار ہے، لوگ امریکی صحت کے دیکھ بھال کے نظام سے مایوس ہیں۔ وہ پریشان ہیں کہ مریضوں کو ان کی انشورنس کی وجہ سے علاج اور ادائیگیوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔ وہ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق، اور ایگزیکٹوز کی زیادہ تنخواہ پر بھی سخت ناراض ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لوئیگی منگیون کو بچانے کے لیے ایک فنڈ ریزنگ سائٹ GiveSendGo پر بدھ تک 31 ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ کا عطیہ کیا جا چکا ہے۔

Read Comments