پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت کاروبار کے باعث 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 13 ہزار 400 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
وہ بڑی کمپنیاں جنھوں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تاریخی بلندی پر پہنچایا
تاہم ساتھ ہی معمولی پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھی گئی، اب سے کچھ دیر پہلے 100 انڈیکس 1900 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 12 ہزار 700 پر دیکھا گیا۔
مضبوط فنڈامینٹلز اور اچھے معاشی اشاریوں کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی نوعیت کی ریکوری ہوئی۔
حصص کی قیمتیں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہونے، شرح سود میں نمایاں کمی کے ساتھ رواں ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے میں کمی کی توقعات کے باعث کاروبار میں تیزی ہے اور مارکیٹ مثبت زون میں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔