Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2024 09:21am

”ارطغرل“ نےاپنی شہرت کا سہرا پاکستانیوں کو دے دیا

تاریخی ترک ڈرامہ سیریز ”دیرلیس ارطغرل“ کے مرکزی کردار انجن التانان ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں، جنہیں 2020 میں ان کی سیریز ”دیرلیس ارطغرل“ کے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ ریلیز ہونے کے بعد شہرت ملی۔ ترک اداکار نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں بڑی تعداد میں مداح حاصل کیے۔ انجین التان کے انسٹاگرام پر 5.2 ملین سے زائد فالوورزہیں، جن کاتعلق دنیا کے مختلف حصوں سے ہے۔

انجن التان دزیاتن عرف ارطغرل اپنے کینیڈا کے دورے پر ہیں جہاں وہ مداحوں کے ساتھ مختلف میٹنگز میں شرکت کر رہے ہیں۔ اداکارنے حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ’ریڈ سی‘ فلم فیسٹیول کے ایک ایونٹ میں خطاب کے دوران پاکستان میں اپنے ڈرامے کی مقبولیت پر کھل کر بات کی۔

تابش ہاشمی آج تک فواد خان کو اپنے شو پر کیوں نہ بلا سکے؟ 11

گفتگو کے سیشن میں، انجین التان نے ترکی سے باہر اپنی شہرت کا سہرا پاکستانی شائقین کو دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فالوورز کے دلوں میں ارطغرل جیسے تاریخی کردار کے لیے ایک خاص جگہ ہے اور انہوں نے اسے ترکی سے باہر ایک کامیاب پروجیکٹ بنایا۔

سنیل پال کے بعد ایک اور بھارتی اداکار اغوا، 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا

انجین التان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلموں اور ڈراموں کے شائقین تقریبا ایک جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد انہیں دوسری طرح کی پذیرائی ملی۔ انجن نے مزید کہا کہ دیرلیس ارطغرل کرنے کے بعد انہوں نے ایک مختلف قسم کا اسٹارڈم دیکھا۔

اداکار نے اعتراف کیا کہ ارطغرل ایک خاص پیشکش تھی کیونکہ اس نے انہیں دنیا بھر میں مقبول بنایا۔

Read Comments