جاپان سے تعلق رکھنے والا شخص جو پیشے کے اعتبار سے ایک فوٹوگرافر ہے، آج کل خیال محبوبہ کی محبت میں گرفتار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ کیسوکی جنوشی ایک گرل فرینڈ کے ساتھ اپنی غیر معمولی تصاویر کے ساتھ انٹرنیٹ پر ایک سنسنی بن گیا ہے مگر یہاں ایک بات دلچسپ اور قابل غور ہے کہ اس کی گرل فرینڈ صرف ’خیالی‘ ہے۔
صرف ایک سیلفی اسٹک، ہئیر وِگ، اور کچھ تخلیقی کا استعمال کرتے ہوئے کیسوکی جنوشی نے حیرت انگیز طور پر حقیقت پسندانہ تصاویر کھینچیں جنہوں نے صارفین کو چونکا کر رکھ دیا۔
جاپانی لڑکے نے شاہ رخ کی نقل کردی، ویڈیو انٹرنیٹ پروائرل
انہوں نے اپنی فوٹو گرافی کی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کو مضحکہ خیز تصاویر لینے کے لیے استعمال کیا۔ جنوشی نے اپنے کالج سے فلم اور آرٹس کی تعلیم حاصل کی اور ساری عمر سنگل ہی رہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خیالی ساتھی بنانے کا ارادہ کیا۔
کیسوکی جنوشی نے ایک جاپانی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ ایک سفر کے دوران انہوں نے ایک عورت کی ڈمی (Statue) کیساتھ تصویر بنوائی۔ جس کے بعد انہیں خیالی محبوبہ بنانے کا خیال آیا۔
پلاسٹک سرجری کا جادو: لاکھوں ڈالرز میں تبدیلی، سب حیران!
مزید تصاویر میں انہیں ایسا ظاہر کرتے ہوئے دکھایا گیا کہ ایک لڑکی انہیں اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہی ہے، ایک تصویر میں وہ خیالی لڑکی سے بوس و کنار کرتے نظر آئے جبکہ ایک تصویر میں انہیں تاش کھیلتے دیکھا گیا۔
چینی خاتون کو سیاہ فام بچے کی پیدائش پر طلاق کی دھمکیاں ملنے لگیں
کیسوکی کے مطابق انہوں نے اپنے ہی ہاتھ پر نیل پالش اور فاؤنڈیشن لگا کر لڑکی کا ہاتھ ظاہر کروایا جو دیکھنے والوں کو پسند آیا۔