Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2024 08:25am

لیڈی پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پر جنسی حراساں کرنے والے 2 افسران معطل

سندھ کے شہر قمبر شہداد کوٹ میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پر جنسی حراساں کرنے والے ایس ایس پی دفتر میں تعینات 2 پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

انچارج ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ روحل کھوسو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر ریاض سومرو اور ہیڈ کلرک سکندر لاشاری کو معطل کرکے ہیڈ کوارٹر کلوز کردیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مبینہ جنسی حراسانی کے واقعے کی حقائق پر مبنی انکوائری رپورٹ 3 دن کے اندر مکمل کردی جائے گی۔

انچارج ویمن پروٹیکشن سیل صنم بروہی نے ایس ایس پی دفتر میں تعینات دونوں معطل پولیس افسران پر حراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔

انہوں نے سماجی میڈیا پر جاری کردہ وڈیو بیان میں جنسی حراسانی کی شکایت کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments