اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔ جنگ بندی سے متعلق قرار داد کے حق میں 193 میں سے 158 ممالک نے ووٹ دیا، امریکا اور اسرائیل سمیت نو ممالک نے مخالفت کی اور 13 ممالک غیرحاضر رہے۔
قرار داد میں غزہ کی پٹی میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شامی جیلوں سے آزاد قیدی نئی مشکل کا شکار ’پیٹ بھر کر کھایا تو مرجائیں گے‘
اقوام متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی ”انروا“ (UNRWA) کے حق میں دوسری قرار داد 159 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ قرار داد میں فلسطین میں انروا کا آپریشن بند کرنے کے اسرائیل قانون کی مذمت کی گئی۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل انروا پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرے۔
بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: روسی بحریہ نے شام میں اپنی پوزیشن چھوڑ دی
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی تاحال جاری ہے، جہاں چوبیس گھنٹے میں مزید 30 فلسطینی شہید کئے جاچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے بیت الاہیا میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بمباری سے 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
شام کی صورتِ حال امریکا و اسرائیل کی سازش کا نتیجہ ہے، علی خامنہ ای
نصیرات پناہ گزین کیمپ میں بھی رہائشی گھر پر حملے میں سات افراد شہید ہوئے۔ جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 805 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ سات ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔