ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مہنگائی میں پسے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم بھی گرا دیا گیا، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی مزید مہنگی کردی گئی، بجلی کی قیمت میں20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کے لیے ہوگا، اضافہ کا اطلاق لائف لائن اورپری پیڈ بجلی صارفین پرنہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہوگئی تھی، جو ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔