پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی اسلام آباد سے صلح کر لی، اسمبلی اجلاس کے ریمارکس واپس لے لیے۔
پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کے دفتر پہنچے اور ان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی کے خلاف ریمارکس واپس لیتے ہوئے اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سید علی رضا کے بارے میں قومی اسمبلی کے فلور پر جو باتیں کی تھیں ، وہ نامناسب تھیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ڈی آئی جی کے حوالے سے میں نے جو الفاظ کہے تھے، وہ واپس لیتا ہوں۔