Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2024 06:55pm

یوٹیوب صارفین کے لئے دلچسپ فیچرمتعارف

یوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جو ان افراد کو زیادہ پسند آئے گا جو گیمز کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب صارفین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ملٹی پلیئر فنکشن کو آزما سکتے ہیں۔ یعنی آپ ایک گیم کو رئیل ٹائم میں دیگر افراد کے ساتھ ملکر کھیل سکیں گے۔ مگر صارفین کو یوٹیوب میں 100 سے زائد گیمز کے پلے ایبل کیٹلاگ تک رسائی نہیں مل سکے گی۔

یوٹیوب پر ’شارٹس‘ اپلوڈ کرنے والوں کیلئے خوشخبری

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہم نے ایک نئے ملٹی پلیئر فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس میں چند گیمز صارفین کو دستیاب ہوں گی۔ ملٹی پلیئر فیچر سے آپ رئیل ٹائم میں دیگر صارفین کے ساتھ گیمز کھیل سکیں گے۔

فیس بک اور یوٹیوب نے بڑے مانیٹائزیشن اپ ڈیٹس سے ہلچل مچا دی

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پلے ایبلز کے لیے نئے فیچرز کی آزمائش شروع کی ہے اور مستقبل میں کافی کچھ متعارف کرایا جائے گا۔ ابھی ملٹی پلیئر فیچر میں صارفین کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل ڈیوائسز پر 2 گیمز لڈو کلب اور میجک ٹائلز 3 دستیاب ہیں۔

خیال رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے پلے ایبلز گیمز کو ستمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس وقت یہ گیمز یوٹیوب پریمیئم کے محدود صارفین کو دستیاب تھیں۔

Read Comments