Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2024 06:34pm

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا رواں ماہ کے دوران وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور رواں ماہ کے دوران وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ نواز شریف پرانے اور تجربہ کار افراد کو کابینہ میں لانے کے خواہاں کابینہ میں دس مزید ارکان شامل کئے جائیں گے، لیگی قیادت کا دو خواتین کو بھی کابینہ میں لانے پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، بیرسٹر عقیل کا نام شامل ہیں۔ حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب بھی وزراء کے نام پر غور جاری ہے۔

Read Comments