پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبرکو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے واپس بھجوائے گئے 8 بل بھی زیر غور لائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی، مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق“سوسائیٹیز ترمیمی بل“ پر غور کیا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس کل شام کو ہوگا، 15 نکاتی ایجنڈا جاری
ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے ”سوسائیٹیز ترمیمی بل“ واپس بھیجا تھا، وزارت قانون کی طرف سے اس بل میں مزید ترامیم لائی جائیں گی ۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول بل، جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور سمیت کئی بل قانون سازی کے لئے پیش ہوں گے، ان میں عرفان صدیقی کا کوڈ آف کریمنل پروسیجر سے متعلق بل بھی شامل ہے۔