Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2024 05:24pm

ملیر کے نجی اسکول سے لاپتہ بچی کہاں سے ملی، پولیس نے سب بتا دیا

کراچی کے نجی اسکول سے8 سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا ، ملیر یوسف عارفانی گوٹھ کے اسکول سے لاپتہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمسن عائشہ اپنی نانی کے گھر کے پڑوس سے برآمد ہوئی ، بچی کو لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

رات گئے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے یوسف عارفانی گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا تھا ، بچی کی نانی کے گھر کے پڑوس سے چادر میں لپٹی ہوئی بازیاب ہوئی تھی ۔

پولیس کے مطابق بچی عائشہ گزشتہ روز اسکول سے لاپتہ ہوئی تھی ، بچی کے والد نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم ملزمان میری بیٹی کو اسکول سے لے کر گئے تھے ، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

پولیس نے تفتیش کے لیے بچی کی نانی ، پڑوسن ، اسکول پرنسپل سمیت 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، بچی اور گرفتار افراد کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق گرفتار پڑوسن نے بتایا کہ بچی کو اس کی نانی میرے گھر پر چھوڑ کر گئی تھی ۔

Read Comments