Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2024 04:28pm

پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات کے امکان روشن، حکومتی ذرائع کی تصدیق

اسلام آباد: حکومتی ذرائع نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کے لئے باضابطہ رابطہ کی تصدیق کردی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے، جس کے نتیجے میں مفاہمت کی فضاء پیدا کرنے کے لئے ان کی مذاکراتی پیشکش قبول کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی باضابطہ تصدیق کی گئی لیکن کچھ ہی دیر بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آج سے مذاکرات شروع ہونے کی تردید کی۔

ادھر حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ہمیشہ سے سیاسی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی گئی ہے، کیونکہ سیاست میں آگے بڑھنے کا راستہ مذاکرات ہی ہیں، نہ کہ انتشار۔

پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست کی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایک حکومتی کمیٹی بنائی جائے گی تاکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات: حامد رضا کی تصدیق، بیرسٹر گوہر کی تردید

Read Comments