Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2024 02:19pm

مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے توانہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہیے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے۔

کراچی میں چیئرمین پاکستان علما کونسل نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مدارس دین کی خدمت کررہےہیں، مدارس کی رجسٹریشن اورنصاب کا پروپیگنڈا بےبنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کرنا ہمارامطالبہ تھا، مدارس کی رجسٹریشن سےمتعلق 2019 میں معاہدہ ہوا، 2019 سے اب تک مدارس معاہدے پرکوئی اعتراض نہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ 2019 سے اب تک 18ہزار600 مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے توانہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہیے۔

Read Comments