Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2024 01:37pm

آئی جی بلوچستان کی جانب سے خواتین کے تحفظ اور ترقی کے لیے اقدامات کا اعلان

انسپکٹرجنرل آف بلوچستان، معظم جاہ انصاری، نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس خواتین کی ترقی،صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے، اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بات سینٹرل پولیس آفس میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 16 روزہ سرگرمیوں کی اختتامی تقریب کے دوران کہی۔

معظم جاہ انصاری نے مزید کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف جنگ کے لیے صرف پالیسیوں کی ضرورت نہیں، بلکہ ایک ثقافتی تبدیلی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے خواتین کے تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں پانچ وویمن پولیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں کوئٹہ، تربت، گوادر، سبی اور نصیر آباد شامل ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت منظور کرلی

آئی جی پولیس بلوچستان نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے یو این کے تعاون سے تیار کردہ ویمن ایپ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریب میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سائرہ عطا، مس ایلکس، اور فوزیہ شاہین نے بھی خطاب کیا۔ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سائرہ عطا نے اختتامی تقریب میں عورتوں کے تحفظ اور ترقی پر زور دیتے ہوئے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کی خصوصی کوششوں کو سراہا۔

Read Comments