لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خلاف درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس چوہدری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
عدالت ںے درخواست پر پی ٹی آئی سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے، سست رفتاری کی وجہ سے ملک کا انٹرنیٹ سروس کا عالمی سطح پر 198 نمبر ہے، اس وجہ سے شہری پریشان ہیں۔
درخواست گزار میں استدعا کی گئی کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت وی پی این پر پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کرے۔