Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2024 02:44pm

کراچی: ٹرالر کی زد میں آکر خاتون، کمسن بچہ جاں بحق، 48 گھنٹوں میں اموات 10 ہوگئیں

کراچی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچے سمیت 10 افراد جان بحق ہوئے، زیادہ تر حادثے ہیوی گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئے، حادثات میں مرنے والوں میں موٹر سائیکل سواروں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ شہر میں بڑھتے حادثات کا ملبہ ٹریفک پولیس اور شہری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے۔

کراچی میں ٹریفک حادثات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 10 افراد جان سے گئے۔

حادثات صدر، ناظم آباد، بلدیہ حب ریور روڈ، سائٹ ایریا، گلبائی، ناگن چورنگی اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے، جاں بحق افراد میں بیشتر موٹر سائیکل سوار تھے، جنہیں تیز رفتار ہیوی گاڑیوں نے کچل دیا تھا۔

کراچی میں ہیوی ٹریفک کی صورت موت کے سائے منڈلانے لگے، صبح سویرے مین شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ یو ٹرن کے پاس تیز رفتار دندناتا ہوا ڈمپر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا، جس کے باعث ملینیم مال، ڈرگ روڈ اور شاہراہ فیصل پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ ہیوی ٹریفک کیلئے قانون پرعملدرآمد نہ ہونا ہے

پولیس نے ڈمپر اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ٹریفک پولیس حکام کا موقف ہے کہ اگر شہری ٹریفک رولزپر عمل کریں تو حادثات کی شرح کم ہوسکتی۔

شہر میں21 فیصد ٹریفک حادثات غلط سمت پر ڈرائیونگ کرنے کے باعث پیش آتے ہیں ایسے میں ٹریفک قوانین کیا کہتے ہیں شہریوں کو اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ادھر قیوم آباد جام صادق پل پر ایک اور ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 18 سالہ راج ولد عاشق موقع پر جاں بحق اور 15 سالہ لیون ولد فلک شیر زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب شیر شاہ روڈ میزان بینک کے قریب ایک اور ٹرالر نے ماں اور بیٹا جان لے لی، جاں بحق خاتون کی شناخت 25 سالہ شبانہ جبکہ بچے کی لاش کی شناخت زوہان کے نام سے ہوئی۔

ماں اور بیٹے کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں، حادثہ ٹرالرکی ٹکر سے پیش آیا، متوفیہ خاتون بچے اور شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں متوفیہ خاتون کا شوہربھی زخمی ہوا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

کراچی میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق](https://www.aaj.tv/news/30415397/)

ادھر گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گاڑی کی ٹکر موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔

صدر کے علاقے میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے معروف کے دوست کا کہنا تھا کہ ٹینکر مافیا دن دہاڑے لوگوں کو کچل رہے ہیں، معروف 5 بچوں کا باپ تھا، حکومت کو چاہیئے ان کو لگام ڈالے۔

Read Comments