شاہد خان آفریدی ایک مشہور سابق پاکستانی کرکٹر ہیں، جنہوں نے پاکستان کے لیے متعدد اہم بین الاقوامی کرکٹ اننگز کھیلی ہیں اور کئی انٹڑنیشل میجز کی جیت پاکستان کے نام کرنے میں ان کا اہم ہاتھ ہے۔
انہوں نے بیس سال تک ٹیم میں خدمات انجام دیں۔ وہ جارحانہ کھیل پیش کرنے کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے برسوں بعد بھی ان کی بہت بڑی فین فالوونگ ہے۔
حال ہی میں شاہد آفریدی نے عالمی اردو کانفرنس کراچی 2024 میں شرکت کی جہاں انہوں نے چھوٹے بچوں کے والدین کو ایک اہم مشورہ دیا۔
والدین کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل فون دیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں پر نظر رکھنی ہے کیونکہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے بچوں پر نظر رکھنا وقت کا تقاضا ہے۔ بچوں پر اندھا اعتماد ان کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
16 اور 20 کے درمیان کی عمر کافی نازک ہوتی ہے۔ ہمیں اس عمر میں اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہیے۔
والدین کو بچوں کوسوشل میڈیا کے بجائے حقیقی دنیا سے متعارف کرانا چاہیے۔ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا کی وبا سے بچائیں کیونکہ یہ آنے والی نسل کو تباہ کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین سابق کرکٹر کے والدین کے حوالے سے قیمتی مشوروں کو سراہ رہے ہیں۔