Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2024 09:51am

بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: روسی بحریہ نے شام میں اپنی پوزیشن چھوڑ دی

بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد روسی بحریہ نے شام میں اپنی پوزیشن چھوڑ دی۔

خبرایجنسی کے مطابق روسی بحریہ نے طرطوس کے ساحل سے دور حفاظتی وجوہات کی بنا پر پوزیشن سنھبال لی، روس کا ساحلی شہرلطاکیہ میں ایک بڑا فضائی اڈا اور طرطوس میں روس کی بحری تنصیب ہے۔

طرطوس اڈا روس کا بحیرہ روم میں مرمت اور ایندھن بھرنے کا واحد مرکز ہے جبکہ روس افریقا جانے کے لیے اس اڈے کو اسٹیجنگ پوسٹ کے طور پر استعمال کرتا تھا۔

روسی حکام نے بحری اڈوں کی حفاظت کے لیے باغیوں سے معاہدے کی کوشش شروع کردی۔

شامی باغیوں کی جانب سے سرکاری فوج کو عام معافی دینے کا اعلان، عبوری حکومت کی کمان محمد البشیر کے حوالے

اسرائیل نے شام کی دفاعی تنصیبات کو تباہ کرنا شروع کردیا

دوسری جانب اسرائیل نے شام کی دفاعی تنصیبات کو تباہ کرنا شروع کردیا، شام کے بحری اڈوں، اسلحہ ڈپو، میزائل فیکٹریز اور حساس ریسرچ مراکز پر 310 حملے کیے گئے۔

شام کی ابتر صورتحال کا فائدہ اسرائیل اٹھانے لگا، شام میں گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل پہلے سے قابض ہے اب اسرائیلی فوج شام کی دفاعی تنصیبات پر بمباری کررہے ہیں۔

گولان کی پہاڑیوں کے بفرزون سے باہر نکل کر اسرائیلی ٹینکوں نے لطاکیہ شہر کے قریب فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

شام کی دفاعی صلاحیت کو ختم کرنے کے لیے اسرائیل نے شام کے فضائی دفاعی اہداف، بحری اڈوں، اسلحہ ڈپو، میزائل فیکٹریز اور حساس ریسرچ مراکز پر 250 سے زائد حملے کیے جبکہ حملوں میں شامی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ ساتھ فوجی گوداموں کو بھی تباہ کیا گیا۔

اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے نتیجے میں لطاکیہ کے ساحل پر موجود شامی بحریہ کے جہاز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، ان حملوں نے نہ صرف بحری بیڑے کو نقصان پہنچایا بلکہ لطاکیہ کی بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

شام: جنگی جرائم میں ملوث افسران کی معلومات فراہم کرنے پر انعامات کا اعلان

معزول شامی صدر بشار الاسد نے روس میں سیاسی پناہ لے لی

اسرائیلی آرمی کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی تقریبا 80 فیصد صلاحیتوں کو تباہ کردیا، جنگی طیاروں، میزائلوں، ڈرونز اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں میں زمینی کارروائی جاری ہے۔

شام میں اسرائیلی کارروائیوں پر سعودی عرب اور مصر اظہار تشویش

دوسری جانب شام میں اسرائیلی کارروائیوں پر سعودی عرب اور مصر نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل شام کی سالمیت کو نقصان پہنچارہا ہے جبکہ مصر نے گولان میں اسرائیلی قبضے کو کُھلا ڈاکا قرار دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی دراندازی شام کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ اس کے علاوہ عراق نے سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments