ایک شخص نے ناقص کارکی رقم کی واپسی سے انکارپر شو روم کے دروازے سے ٹکرا دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
واقعے کے مطابق ایک شخص نے ڈیلرکے شوم روم سے مزدا کارخریدی، کارمیں مکینکل خرابی کے باعث اس شخص نے ڈیلر سے کار کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، جس پر ڈیلر نے اس کو بتایا کہ کار شو روم سے ”جیسی ہے اور جہاں ہے“ کی بنیاد پرمیں نے تمہیں فروخت کی ہے اوراسے واپسی کے لئے قبول نہیں کیا جائے گا۔
کار ڈیلر کے جواب سے مایوس ہوکر اس شخص نے مبینہ طور پر ڈیلر کو دھمکی دی کہ اگراس نے رقم واپس نہیں تو وہ شو روم کے سامنے والے دروازے کے کار ٹکرا دے گا۔
پولیس کہنا ہے کہ اس نے اپنی دھمکی پر عمل کرتے ہوئے گاڑی ڈیلر کے شو روم کے دروازے سے ٹکرا دی۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے اس کی شناخت نہیں، بعد ازاں اسے مجرمانہ شرارت کے الزام ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔