Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2024 07:26pm

چیمپیئنز ٹرافی کے آفیشل پرومو نے نیا تنازع کھڑا کردیا؟

چیمپیئنز ٹرافی کے آفیشل پرومو نے نیا تنازع کھڑا کردیا، پرومو میں میزبان ملک پاکستان کا نام تک نہیں ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں آئندہ برس منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری کردیا گیا ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آفیشل براڈکاسٹر ’اسٹار اسپورٹس‘ نے آفیشل پرومو میں ’پاکستان‘ کا بطور میزبان ملک نام نہیں لیا۔

آفیشل براڈکاسٹر ’اسٹار اسپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے گئے پرومو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ 2025 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی واپسی کے ساتھ ہی کرکٹ ایکشن کے لیے تیار رہو، اس بار فاتح کون ٹھہرے گا؟

چیمپئینز ٹرافی پر حتمی فیصلے کی نئی تاریخ سامنے آگئی

پرومو کی شروعات ایک ویڈیو سے ہوتی ہیں، جس میں موجودہ اور سابق بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نظر آرہے ہیں۔

20 سیکنڈ کے پرومو میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور ریزا ہینڈرکس، آسٹریلیوی کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کے جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑی نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 آج، کس ٹیم کا پلڑا بھاری

ویڈیو کا اختتام ’کمنگ سون ’ کے جملے کے ساتھ ہوتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ براڈ کاسٹرز کو ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں ملی ۔

Read Comments