Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2024 06:48pm

شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ، آخر موسم کب تک سرد رہے گا؟

شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے، موسم سرد رہنے لگا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سرد موسم کے باعث دن کے اوقات بھی موسم خوشگوار ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 13 دسمبر کو معمول سے نسبتاً تیز ہوائیں چلیں گی ، شہر میں جنوری کا مہینہ دسمبر سے زیادہ سرد ہوسکتا ہے۔

Read Comments