Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2024 02:43pm

انوشے اشرف نے پاکستان سے اندھا دھند محبت کرنا کیوں چھوڑ دی؟

انوشے اشرف پاکستانی وی جے، میزبان اور ٹریولر ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں اور سیاست اور سماجی مسائل پر کھل کربات کرتی ہیں۔

درد دل رکھنے والی انوشے پاکستان کے مظلوموں کے لیے آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔ وہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں بھی خاموش نہیں ہیں اور بیداری کے لیے اپنے سوشل پلیٹ فارمز کا استعمال کرتی ہیں۔

تابش ہاشمی آج تک فواد خان کو اپنے شو پر کیوں نہ بلا سکے؟

انوشے اشرف ایک پوڈ کاسٹ کی مہمان تھیں جہاں انہوں نے قوم پرستی اور حب الوطنی کے بارے میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دل میں قوم پرستی اور حب الوطنی کے جذبات کا ہونا ضروری ہے لیکن ان کے اندر وہ جذبات اب آنکھیں بند کر کے نہیں ہیں۔ وہ ملک میں جو کچھ بھی ہوا اس سے ناراض ہے اور انہیں لگتا ہے کہ سکون سے رہنا ہی آپشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ان میں صبر آ گیا ہے اور وطن، آزادی سے بے انتہا محبت کے پرانے تصورات اب نہیں رہے۔ اب وہ اندھادھند وطن کی محبت میں نہیں ڈوب جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملکی حالات پر بہت مایوس ہے اور وہ کبھی کبھی ملک کے لیے کام کرنے سے وقت نکالنا چاہتی ہیں۔

Read Comments