Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2024 02:02pm

شام میں پھنسے پاکستانیوں کو لبنان سے بغیر ویزا سفر کرنے کی اجازت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لبنان سے بہت جلد پاکستانیوں کا انخلا شروع ہوجائے گا، لبنانی وزیراعظم نے پاکستانیوں کو بغیر ویزہ سفر کی اجازت دی ہے، 250 زائرین اور شام میں مقیم 30 پاکستانی واپس آئیں گے، شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شام میں حالات چند روز میں یکسر تبدیل ہوگئے، پاکستان شام کے معاملے پر سفارتی سطح پر غیر جانبدار رہا، شام میں پاکستان سے 250 زائرین گئے تھے، شام میں کافی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، شام میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فکر مند ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزارت خارجہ شام اور لبنان میں پاکستان کے سفیروں کیساتھ رابطے میں ہیں، شام سے پاکستانیوں کی لبنان کے زمینی راستے سے واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستانیوں کی وطن واپسی کا میکانزم طے کر لیا ہے، لبنان کے ذریعے پاکستانی شہریوں کا انخلا ممکن ہو سکتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے لبنانی وزیراعظم سے بھی بات کی ہے، انہوں نے لبنان کے زمینی راستے سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شام کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر ہے، دفترخارجہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے لبنانی وزیراعظم سے بھی بات کی ہے، انہوں نے لبنان کے زمینی راستے سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے، لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ میں بغیر ویزہ بھی اجازت دے دوں گا، لبنان سےبہت جلد پاکستانیوں کا انخلا شروع ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد پر آ گئی ہے، ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے سیاسی استحکام ازحد ضروری ہے، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے، ملکی معاشی ترقی کے لیے امن کا قیام بہت ضروری ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے حوالے سے اشاریے مثبت ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی ناکام کوشش کی گئی اور قانون ہاتھ میں لیا گیا، پاکستان کے خلاف سازش میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑیں گے، ملک کے اندر سکون کے لیے امن وامان ضروری ہے۔

وزیراعظم کا لبنانی ہم منصب سے رابطہ، پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کیلئے مدد مانگ لی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ترسیلات زر میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے رقوم بھجوائیں، پاکستان دنیا میں اپنا مقام بنائے گا، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، شام کی صورتحال پر گفتگو

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے شام کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی ہے۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان پاک ایران تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی اور فریقین نے شام کی موجودہ صورتحال پر بھی سیر حاصل بات چیت کی۔

Read Comments